پشاور(پی پی آئی)مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 13اپریل بروز منگل کو پشاور میں ہوگا اور مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا ۔ پشاور میں اجلاس بلانے کا مقصد ملک بھر میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کے لئے قومی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش ہے ۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے۔ملک بھر میں ایک ہی روز رمضان شروع کرنے کے حوالے سے مولانا شہاب الدین پوپلزئی کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا۔