• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈوین جانسن کو ڈی ایم ایکس کی موت نے افسردہ کردیا

ہالی ووڈ اداکار ڈوین جانسن (دی راک) نے مشہور امریکی گلوکار اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے ڈی ایم ایکس کی موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

انسٹاگرام پر ڈوین جانسن نے ڈی ایم ایکس کی تصویر لگاتے ہوئے تعزیتی پیغام میں لکھا کہ ڈی ایم ایکس کی موت کا سن کر مجھے بہت برا لگا۔ سارا ہفتہ مجھے امید رہی کہ انکی طبیعت بہتر ہوجائے گی، انکی آواز بہت اچھی تھی۔


ڈوین جانسن نے ڈی ایم ایکس کے اہلخانہ سے بھی ہمدردی کا اظہار کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ڈی ایم ایکس 50 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ وہ ہارٹ اٹیک کے باعث اسپتال میں کچھ دنوں سے زیرعلاج تھے۔

تازہ ترین