• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شمالی بلوچستان میں آج مطلع جزوی ابرآلود رہے گا

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں ہفتے کو موسم گرم اورخشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہا محکمہ موسمیات کے مطابق گذشتہ روز کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت27، بارکھان29، دالبندین 34، گوادر 35،قلات25،خضدار30، لسبیلہ 39، نوکنڈی36،سبی37،تربت39، ژوب28اور زیارت میں 16ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیاآج اتوار کوصوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سبی، کوہلو، لسبیلہ اور تربت میں شدید گرم رہے گا تاہم شمالی بلوچستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا۔
تازہ ترین