• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کاشت کاروں کو باردانہ کی فراہمی شروع

ملتان (سٹاف رپورٹر) گندم خریداری مراکز سے کاشتکاروں کو باردانہ کی فراہمی کا آغاز کر دیا گیاہے۔ ڈپٹی کمشنر علی شہزاد کی ہدایت پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے گندم خریداری کے مراکز کے دورے شروع کر دیئے ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیرمحمود نے سٹیل سیلوز کا دورہ کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر نے دائرہ پور گندم خریداری کا وزٹ کیا جبکہ جلال پور پیروالا مدثر ممتاز نے بھی متعدد گندم خریداری سنٹرز کا معائنہ کیا۔ تمام اسسٹنٹ کمشنرز نے باردانہ کے اجراء بارے ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ ارسال کر دی ہے۔
تازہ ترین