• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روٹھی بیوی کو منانے کیلیے جانیوالےشوہر پر ایک شخص کا چاقو سے حملہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) والدین کے گھر بیٹھی روٹھی بیوی کو منانے جانے والے شخص نے وہاں موجود ایک شخص کو چاقو کے وار کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیل کےمطابق تھانہ قطب پورکےعلاقے علی ٹاون چاہ تھلے والا کا رہائشی احمد علی اپنی ناراض بیوی کو منانے کی غرض سے علی ٹاون اپنے سسرال پہنچا تو گھر میں موجود الیکٹریشن کا کام کرنے والے شہزاد کے ساتھ تلخ کلامی ہوگئی احمد علی نے چاقو کے وار کر کے شہزاد کو زخمی کردیا،پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تازہ ترین