• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: عام مارکیٹ کی نسبت چینی اور گھی یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا

لاہور میں عام مارکیٹ کی نسبت چینی اور گھی یوٹیلٹی اسٹورز پر سستا ہوگیا جس کی وجہ سے رمضان کی آمد سے قبل یوٹیلٹی اسٹورز پر خریداروں کا رش بڑھ گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز سے ایک صارف دو کلوچینی اور دو کلو گھی خرید سکتا ہے۔

ذرائع کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی قمیت 68 روپے فی کلو ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں چینی 90 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت کی جارہی ہے۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز پر گھی 170 روپے فی کلو دستیاب ہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں گھی 200 روپے فی کلو سے زائد میں فروخت ہورہا ہے۔

اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر کوکنگ آئل 246 فی کلو جبکہ بیسن 140 کلو میں دستیاب ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز میں کھجور 160 روپے فی کلو اور شربت کی بوتل 246 میں دستیاب ہے۔

لاہور کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دال مونگ 240، دال ماش 255 جبکہ سفیدچنا 120روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔

تازہ ترین