• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلپائن اور امریکی افواج کی مشترکہ مشقیں آج سے شروع ہوں گی

کراچی (نیوز ڈیسک) فلپائن کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ امریکا اور فلپائن کے فوجی پیر کے روز سے مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز کریں گے، دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ برس کورونا کی عالمی وبا کے باعث ملتوی ہونے والی سالانہ فوجی مشقیں دوبارہ شروع ہوں گی جو دو ہفتوں تک جاری رہیں گی۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ اعلان دونوں ممالک کے وزراء دفاع کے درمیان فون کال کے بعد سامنے آیا ہے جس میں فوجی مشقوں، بحیرہ جنوبی چین اور بدلتی ہوئی علاقائی سکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

تازہ ترین