• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان ریلیف پیکج: خریداری کیلئے یوٹیلیٹی سٹورز پر شہریوں کی لمبی قطاریں

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر کے یو ٹیلیٹی سٹورز پر رمضان ریلیف پیکج کا آغاز ہوتے ہی اکثر سٹورز پر شہریوں کی لمبی قطاریں لگنا شروع ہو گئیں حکومت کی پالیسی کے تحت دو کلو چینی اور دو کلو گھی سے زیادہ یہ اشیاء نہیں دی جا رہی ہیں اور ساتھ دیگر مختلف اشیاء لینے کی بھی پابندی ہے، اب غریبوں کے یوٹیلیٹی سٹورز پر جب تک کسی کے پاس ہزار روپے نہ ہوں تو وہ کچھ خرید نہیں سکتا ۔ صارفین نے ان حکومتی پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ جہاں ایک طرف کورونا سے بچاؤ کا راگ الاپا جا رہا پے، تو دوسری طرف رمضان سے صرف چار روز قبل رمضان پیکج کا آغاز کر کے لوگوں کو نہ صرف تماشا بنایا جا رہا ہے۔
تازہ ترین