• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلیک میلنگ سے تنگ خاتون کی خودکشی، گرفتار مزید 3 ملزمان کا جسمانی ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت میں زیر سماعت خاتون کا بلیک میلنگ سے تنگ آکر خودکشی کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے ،پولیس کی جانب سے پیش کئے گئے مفرور ملزمان شاہد،اسد اور ارتضیٰ کوعدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا جبکہ پہلے سے گرفتار تین ملزمان فرحان،وقاص اور عامر کے جسمانی ریمانڈ میں دو روز کی توسیع کردی، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں پیش کردی،تفتیشی افسر کے مطابق مقدمے میں نامزد تمام ملزمان کو گرفتار کر لیا جبکہ ملزمان سے حاصل کی گئی ویڈیو فارنزک کیلئے بھیج دی ہے، قبر کشائی کیلئے کوشش کر رہے ہیں، عدالتی اجازت کے بعد کچھ کریں گے، تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان سے مزید تفتیش کیلئے ایک ہفتہ کا ریمانڈ دیا جائے،ملزمان کے وکیل کا کہنا تھا کہ کیس میں کوئی گواہ ہی نہیں، مدعی بھی متوفیہ کا بھائی ہے، کیس میں زیادتی کی دفعات ہیں، جوڈیشل مجسٹریٹ اظہر کلہوڑ و نے کہا کہ پولیس کو رپورٹ پیش کرنے دیں بعد میں دیکھا جائے گا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید