• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روینہ ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ اداکارہ روینہ ٹنڈن اور اکشے کھنہ پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق روینہ ٹنڈن پہلی مرتبہ اکشے کھنہ کے ساتھ کسی پروجیکٹ کا حصہ بنیں گی اور دونوں ویب سیریز ’لیگیسی‘ میں ساتھ نظر آئیں گے۔بھارتی میڈیا کے مطابق ویب سیریز لیگیسی میں ہدایتکاری کے فرائض وجے گٹ نبھائیں گے اور فلم کی شوٹنگ مختلف ممالک میں کی جائے گی۔ویب سیریز لیگیسی بھارتی ہدایتکار وجے گٹ کی ہدایت میں بننے والا پہلا پروجیکٹ ہے۔روینہ ٹنڈن نے انسٹاگرام کے تصدیق شدہ اکاؤنٹ پر بھی ویب سیریز سے متعلق خبر کا اسکرین شاٹ شیئرکرتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔دوسری جانب اداکار اکشے کھنہ بھی ویب سیریز کے حوالے سے خاصے پرجوش نظر آتے ہیں۔اکشے کھنہ کا کہنا تھا کہ مجموعی طور پر ایک ایسی انڈسٹری کے لیے کام کرنا خوش کن ہے جو ہماری حدود کو چیلنج کرتا ہے، مجھے خوشی ہے کہ لیگیسی میری پہلی ویب سیریز بننے جارہی ہے۔

تازہ ترین