برمنگھم (پ ر) چیئرپرسن پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پی پی کی سی ای سی میٹنگز میں پی ڈی ایم کا شوکاز نوٹس پھاڑ کر پھینک دیاجس کا پیپلز پارٹی کے جیالوں نے زبردست خیرمقدم کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر محمد سعید مغل ایم بی ای نے کیا۔سعید مغل نے کہا ہم بلاول بھٹو زرداری کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے پی ڈی ایم کے شوکاز کو پھاڑکر جرأت مندانہ فیصلہ کیا ہے۔