• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی نے ہائبرڈ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا

انقرہ ( نیوز ڈیسک) ترکی میں مقامی طور پر تیار کیے گئے ہائبرڈ راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کر لیا گیا۔ یہ ہائبرڈ راکٹ انجن مقامی طور پر تیار کیا گیا ہے اور اسے چاند پر بھیجی جانے والی خلائی گاڑی میں استعمال کیا جائے گا۔ انجن نے اپنے اسٹارٹ ٹیسٹ کو کامیابی سے مکمل کر لیا ہے، جب کہ ڈیلٹا وی کے تیار کردہ اور خلائی حدود سے نکلنے کے اہل ہائبرڈ سوندا راکٹ سسٹم کے عمودی اسٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔ اس کے بعد ترکی کے خلائی پروگرام کے دائرہ کار میں 2023ء کو چاند پر اترنے والی خلائی گاڑی کے راکٹ کے انجن کے اسٹارٹ کا تجربہ کیا گیا۔ واضح رہے کہ ترکی کا خلائی پروگرام 2023ء میں چاند کی سطح پر ہارڈ لینڈنگ کا ہدف رکھتا ہے۔
تازہ ترین