• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریٹر مانچسٹر میں ایک ہی دن سے آغاز رمضان

بری (خورشید حمید) بری گریٹر مانچسٹر میں آغاز رمضان ایک ہی دن سے ہوگیاہے۔ کونسل آف مساجد بری کے چیئرمین عبدالحفیظ انجم نے جنگ کو بتایا کہ سوموار کو چاند نظر نہ آنے کے باعث بدھ کو یکم رمضان ہوگا۔ برطانیہ کے بعض علاقوں میں آغاز رمضان پر کمیونٹی تقسیم ہے اور دو مختلف دنوں میں پہلا روزہ ہے۔ جماعت اہلسنت کی تنظیموں نے بدھ کو پہلا روزے کا اعلان کیا ہے۔ بری کی تینوں بڑی مساجد مرکزی مسجد نور اسلام، خضرا مسجد پارکر سٹریٹ اور قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر چرچ سٹریٹ کی تنظیموں نے متفقہ طور پر بدھ کو پہلا روزہ کا اعلان کیا ہے اس حوالے سے مساجد میں کورونا ایس او پیز کے حفاظتی انتظامات کو مدنظر رکھ کر تراویح اور باجماعت نمازوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔
تازہ ترین