• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان کا آغاز، بڑھتے کورونا کے باعث کئی ممالک میں پابندیاں ںسخت

پیرس، کراچی(اے ایف پی، جنگ نیوز)دنیا بھر میں رمضان کا آغاز ، کوروناکےبڑھتے کیسز کے باعث کئی ممالک میں پابندیاں سخت،بھارتی ریاست مہاراشترا میں غیر ضروری دکانیں بند، فرانس نے برازیل سے پروازیں معطل کردیں، عالمی ادارہ صحت نے نئی بیماریاں روکنے کیلئے ماکیٹ میںزندہ جانوروں کی خریدو فروخت پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق دنیا بھر میں رمضان کاآغاز ہوگیاہے ،کئی ممالک میں کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔بھارت کی سب سے امیر ریاست مہاراشٹرا نے علاقائی دارالحکومت ممبئی سمیت پوری ریاست میں غیر ضروری دکانوں کوبند کرنے کے سخت ترین اقدامات کیے ہیں۔برازیل میں کورونا کی نئی قسم دریافت ہونے کے بعدفرانس نے برازیل جانے اور وہاں سے آنے والی تمام پروازیں معطل کردی ہیں۔ادھر عالمی ادارہ صحت نے نئی بیماریوں کو روکنے کے لئے کھانے کے بازاروں میں جاندار جنگلی جانوروں کی خریدو فروخت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب جرمن حکومت قومی انفیکشن کنٹرول قانون میں متنازعہ تبدیلیوں پر متفق ہے اور برلن کو اس مہلک وباءکو روکنے کے لئے رات کے وقت کے کرفیو جیسے سخت اقدامات نافذ کرنے کے لئے مزید طاقت دے دی گئی ہے۔مزید برآں کورونا کے باعث دنیا بھر میں 29لاکھ 47ہزا ر سے زائد مریض جاںبحق ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین