• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

4 گاڑیاں، 13 موٹرسائیکل غائب، ڈرائیور پر تشدد، کار بھی چھین لی گئی

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں شہری ایک گاڑی ،9موٹر سائیکلوں ،طلائی زیورات ،موبائل فونز اورنقدی سے محروم ہوگئے ۔ اسلام آباد سے بھی تین گاڑیاں اور چارموٹرسائیکل اڑا لئے گئے ۔ تھانہ صدرواہ کو انور علی نے بتایاکہ میری گاڑی نمبر ٹی اے اے524 ایک عورت اور دو لڑکوں نے بیرئیر نمبر 2 کیلئے بک کی اور جب بیرئیر نمبر 2 پر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ تھوڑا آگے فیصل ٹاؤن میں چلو وہاں جا کر انہوں نے مجھے رومال سونگھایا جس سے میں بیہوش ہو گیا ۔ اس دوران انہوں نے مجھ پر تشدد کیا اور مجھے میرے کپڑوں سے با ندھ کر میری کار لے کر فرار ہو گئے۔ تھانہ جاتلی کو قاضی محمد عادل نے بتایاکہ اپنے رکشہ میں سبزی بیچنے کیلئے جارہا تھا کہ ایک موٹر سائیکل پر سوار دو افراد نے میرا رکشہ روکا اور پسٹل دکھاکر مجھ سے 55ہزار روپے اور موبائل چھین لیا مجھے مارا پیٹا اور مجھ سے رکشہ کی چابی بھی چھین کر لے گئے۔ تھانہ سٹی کو زیبا سلطانہ نے بتایا کہ باڑامارکیٹ میں کسی ملزم نے میرا موبائل اور22ہزارروپے چوری کرلئے۔تھانہ سٹی کو دانش رضا نے بتایا کہ راجہ بازار شاپنگ کے لئے آیا جہاں کسی نے میرا موبائل چوری کر لیا۔تھانہ پیرودھائی کو شفقت عباس خان نے بتایاکہ پیرودھائی اڈے کے قریب 2 نامعلوم موٹر سائیکل سوار میرا موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔تھانہ نیوٹاؤن کو ساجد علی نے بتایا کہ بیوی کے ہمراہ کمرشل مارکیٹ شاپنگ کے لئے آیا جہاں ایک موٹر سائیکل سوار اس کا پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں ایک لاکھ روپے اور موبائل فون تھا۔تھانہ نیوٹاؤن کو محمد اعجاز نے بتایا کہ بیوی کے ہمراہ کمرشل مارکیٹ شاپنگ کے لئے آیا جہاں نامعلوم موٹر سائیکل سوار میری بیوی کا پرس چھین کر فرار ہو گیا جس میں 10ہزار روپے اورموبائل فون تھا۔تھانہ صادق آبادکوطلعت حسین نے بتایاکہ چور ہمارے فلیٹ سے موبائل چوری کرکے لے گیا۔تھانہ صادق آبادکو وکیل نے بتایا کہ اوجڑی کیمپ سے گزر رہا تھا کہ موٹر سائیکل سوار میرامو بائل چھین کر فرار ہو گیا۔تھانہ صادق آبادکو محمد عارف نے بتایاکہ سی بلاک سے گزر رہا تھا کہ 2موٹر سائیکل سوار میر ا مو بائل چھین کر فرار ہوگئے۔تھانہ صادق آبادکو شفیق نے بتایا کہ رحمان آبادمیں میری کار نمبر ایل ای بی- 5987 نامعلوم چوری کر کے لے گیا جس میں میری بیوی کا پرس بھی تھا جس میں 10ہزارروپے، موبائل اور طلائی زیورات مالیتی ایک لاکھ50ہزار روپے بھی تھے۔تھانہ نصیرآبادکو رخسانہ پروین نے بتایاکہ کسی نےمیرے گھر سے 15ہزارروپے چوری کرلئے۔تھانہ نصیرآبادکو رحمت علی نے بتایاکہ میری جیب سےکسی نےموبائل چوری کرلیا۔تھانہ ائرپورٹ کو محمداقبال نے بتایا چور فضل ٹاؤن میں میرے گھر سے3موبائل اور2تولے طلائی زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ائرپورٹ کو ریاض احمد نے بتایا کہ چور میرے دوست عابد مجید کا لائسنسی پسٹل اور دیگر سامان چوری کرکے لے گئے۔تھانہ ٹیکسلاکو حسن جمشید نے بتایاکہ چورنےمیری گاڑی سے فون ڈیوائیسز چوری کرلیں۔تھانہ صدرواہ کو ملک نعیم آصف نے بتایاکہ چور میرے گھرکے دروازے کا لاک توڑ کران سلے کپڑے مالیتی 30ہزارروپے، پرائز بانڈ مالیت ایک لاکھ پانچ ہزارروپے، یوپی ایس انوینٹر، سونے کے زیورات چوری کرکے لے گئے۔تھانہ مندرہ کو صداقت حسین نے بتایاکہ میری دکان سے نامعلوم چور 130 سائلنسرز چوری کرکے لے گئے۔ دریں ا ثناء تھانہ سبزی منڈی کوعمران نصیرنے بتایاکہ آئی ٹین ون میں 2 مسلح ملزمان نےگن پوائنٹ پرمجھ سے دو موبائل فون چھین لئے اورمزاحمت کرنے پرپسٹل کابٹ مارکر مجھے زخمی کردیا۔تھانہ شالیمارکوآمنہ ریاض نے بتایاکہ ایف الیون ون میں دوملزم مجھ سے موبائل مالیتی دولاکھ روپے چھین کرلے گئے۔ تھانہ کوہسارکومحمدانورنے بتایاکہ ایف سکس ون میں میرے مکان کے تالے توڑکرنامعلوم ملزم کپڑے اوردیگرسامان مالیتی تین لاکھ روپے چوری کرکے لے گئے۔
تازہ ترین