• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک شادی کو 11سال گزر جانے کے بعد بھی اپنی شادی کی سالگرہ کا دن بھول گئے۔


شعیب ملک نے خود ہی اپنے ٹوئٹ میں بتایا کہ ہمیشہ کی طرح وہ اس بار بھی ایک دن کی تاخیر سے ثانیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دیں گے۔

شعیب ملک نے اپنے ٹوئٹ میں تاخیر سے ثانیہ کیلئے پیغام شیئر کرنے کی غلطی تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ ’اوہ غلطی سے یہ غلطی ہوگئی، ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ایک دن کی تاخیر سے مبارکباد دے رہا ہوں ’بےغم‘۔

انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں شرارتی انداز اپناتے ہوئے ثانیہ مرزا کو ٹیگ کیا اور مختلف ایموجیز بھی بنائیں۔

دوسری جانب شادی کی سالگرہ کے دن ثانیہ نے اپنی اور شعیب ملک کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پیار بھرا پیغام شیئر کیا تھا۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 کو شادی کے بندھن میں بندھے تھے، اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

تازہ ترین