• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صدقۂ فطر، فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر

سابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمٰن نے فطرہ، فدیۂ صوم اور کفارہ صوم کا اعلان کیا ہے، صدقۂ فطر اور فدیے کی کم از کم رقم 140 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

مفتی منیب الرحمٰن کے مطابق گندم کے حساب سے صدقۂ فطر کی رقم 140 روپے فی کس جبکہ جو کے حساب سے 320 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے جبکہ کھجور کے حساب سے صدقۂ فطر کی رقم 960 روپے فی کس، کشمش کے حساب سے 1920 روپے فی کس مقرر کی گئی ہے۔

کفارۂ صوم کے لیے 60 مساکین کو کھانا کھلایا جا سکتا ہے، جبکہ اہل ثروت اپنی مالی حیثیت کے مطابق فطرہ و فدیہ ادا کرسکتے ہیں۔

صدقۂ فطر

صدقۂ فطر جسے فطرانہ یا فطرہ بھی کہتے ہیں، اسے بدنی زکوٰۃ بھی قرار دیا گیا ہے جو صاحبِ استطاعت افراد کی جانب سے رمضان المبارک میں نماز عید الفطر سے قبل مستحق افراد کو دینا واجب ہے۔

کفارۂ صوم

فرض روزہ کسی بھی وجہ سے توڑ دینے پر کفارۂ صوم یعنی روزے کا کفارہ ادا کرنا لازم ہے۔

تازہ ترین