لاہور میں مظاہرین کی جانب سے پولیس اہلکاروں پر تشدد کے واقعات تسلسل سے سامنے آ رہے ہیں۔
مظاہرین نے جنرل اسپتال کی ایمرجنسی کے سامنے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا۔
مظاہرین نے میٹرو بس اسٹیشن غازی چوک میں کھڑے پولیس اہلکاروں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔
مظاہرین میٹرو بس کا جنگلہ پھلانگ کر جان بچانے کی کوشش کرنے والے پولیس اہلکار کو مارتے رہے۔
پولیس اہلکاروں نے جنرل اسپتال میں گھس کر اپنی جان بچائی تو مشتعل افراد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی گیٹ پر بھی ڈنڈے مارتے رہے۔
مظاہرین کی جانب سے جنرل اسپتال میں داخل ہونے کی کوشش بھی کی گئی۔