• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان پیکیج کہاں ہے؟ جسے عمران خان مانیٹر کر رہے ہیں، ن لیگ

اپوزیشن جماعت مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے استفسار کیا ہے کہ وہ رمضان پیکیج کہاں ہے؟ جس کو عمران خان مانیٹر کررہے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب آپ مہنگائی نہیں آٹا چینی بجلی گیس مافیا کے اے ٹی ایمز مانیٹر کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مہنگائی، معاشی تباہی، غربت اور بے روزگاری آپ کی نالائقی اور کرپشن کا ’علامات‘ ہے۔


ن لیگی ترجمان نےمزید کہا کہ عمران صاحب آپ کی نالائقی، نااہلی اور چوری سب مسائل کی بڑی وجہ ہے، آپ نے ملک کو قرضوں میں جھونک دیا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ 120 ارب روپے آپ کے دستخطوں کی وجہ سے شوگر ملوں میں گئے اور چینی 120 روپے کلو ہوگئی۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب آٹا، چینی، بجلی، گیس اور دوائی مافیا نے آپ کی سرپرستی میں عوام کو لوٹا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے تسلیم کرلیا کہ یہ ان کے وعدے والے گھر نہیں، وہ مان گئے کہ گھر مفت نہیں بھاری سود اور قرض پر آپ نہیں بینک دے رہے ہیں۔

ن لیگی ترجمان نے استفسار کیا کہ ‎ بدترین مہنگائی نے پاکستانیوں کی آمدن کو آدھا کر دیا ہے وہ کس آمدن پر قرضہ لے، جس کے پاس روٹی کھانے کے پیسے نہیں، وہ قرض اور اس کا سود کیسے ادا کریں گے؟

انہوں نے کہا کہ ‎ اب تعمیراتی مافیا کی عمران صاحب سہولت کاری اور سرپرستی کر رہے ہیں جو غریب کرایہ دینے کے قابل نہیں، وہ قرض کیسے ادا کرے گا؟

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ عمران صاحب انشاء اللّٰہ معاشرہ سزا بھی دے گا اور طاقتور قانون کے کٹہرے میں بھی آئے گا، آپ کے سب بےنامی آٹا چینی بجلی گیس دوائی ووٹ چور قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

تازہ ترین