پاکستان اسٹیل کی بحالی کے معاملے پر 2 وفاقی وزراء سرجوڑ کر بیٹھ گئے۔
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو اور وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔
اجلاس میں دونوں وفاقی وزراء کو پاکستان اسٹیل کی بحالی سے متعلق بریفننگ دی گئی۔
اجلاس میں سیکریٹری نجکاری، سیکریٹری انڈسٹریز، ایڈیشنل سیکریٹری انڈسٹریز و دیگر نے شرکت کی۔
اس موقع پر پاکستان اسٹیل کے دیگر مسائل پر بھی بات چیت کی گئی اور طے پایا کہ اسٹیل ملزکی بحالی میں حائل تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔
وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ اسٹیل ملزکی بحالی وزیراعظم عمران خان کے وژن کےمطابق شفاف طریقے سے ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ قومی ادارے کو مکمل پیداواری صلاحیت کے ساتھ فعال کریں گے۔