• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت دن، 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروبار کا مثبت دن رہا، جہاں 100 انڈیکس میں 262 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔

کاروباری دن کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس کی سطح 45 ہزار 311 ہے۔

کاروباری دن میں ہنڈریڈ انڈیکس 298 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

انڈیکس کی کم ترین سطح 45 ہزار 48 اور بلند ترین 45 ہزار 347 رہی۔

حصص بازار میں آج 34 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 16 ارب روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 36 ارب روپے اضافے سے 7 ہزار 922 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین