• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یہ کتنی خیالی رِنگ ہے، مجھے یہ بہت پسند آئی، ملائکہ اروڑا

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بولی وڈ فٹنس کوئین ملائکہ اروڑاکی انگوٹھی کے ہمراہ تصاویر نے مداحوں کو حیران کردیا۔گزشتہ روز سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر ملائکہ کی جانب سے اپنی دو تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ درج کی گئی۔ملائیکا نے لکھا ، ’یہ کتنی خیالی رِنگ ہے، مجھے یہ بہت پسند آئی، خوشی کا آغاز یہاں سے ہوتا ہے‘۔ اس کے آگے ملائیکا نے اس رنگ کے برانڈ کو ٹیگ کیا ہے اور لکھا ہے کہ یہاں منگنی کی بہت ہی اچھی انگوٹھیاں موجود ہیں۔اداکارہ کے بقول آپ اس کمپنی سے اپنی انگوٹھی کو اپنی مرضی کے مطابق بنوا سکتے ہیں۔کیا یہ دلچسپ نہیں ؟بھارتی میڈیا کے مطابق تصویروں میں ملائکہ کی تیسری انگلی میں جگمگاتی انگوٹھی دیکھ کر افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ملائکہ اروڑا نے منگنی کرلی ہے تاہم بعد میں معلوم ہوا کہ در اصل ملائیکہ نے جیولری برانڈ کی تشہیر کے لئے یہ تصویر شیئر کی ہے۔

تازہ ترین