• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں سے گرفتار ٹی ایل پی کے 67 کارکنوں کا ریمانڈ

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے مختلف علاقوں سے گرفتار ٹی ایل پی(تحریک لبیک پاکستان) کے 67 کارکنان کو 16 اپریل تک ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ہے۔ پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ ملزمان پر جلاؤ گھیراؤ، پتھراؤ، پولیس پر فائرنگ اور دہشتگری کی دفعات کے تحت مقدمات درج کئیے گئے ہیں، ملزمان کو بلال کالونی،اورنگی ٹاؤن ،نیو کراچی ،پیر آباد ،کھارادر ،پی آئی بی اور تھانہ نیو ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا۔

تازہ ترین