کراچی ( اسٹاف رپورٹر)چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف حصوں میں 3 روز سے جاری پرتشدد مظاہروں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ سرکاری ونجی املاک پر قبضے اور پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ ملزمان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔ سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو ایک دلدل میں دھکیل دیا۔ ایسی خطرناک دلدل میں دھکیلا گیا ہے جہاں کوئی بھی محفوظ نہیں ہے،پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے، حکومت نے عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔