• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کےعوض یواے ای کی اسلحہ ڈیل منظور کرلی

واشنگٹن(جنگ نیوز )بائیڈن انتظامیہ نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ 23 ارب ڈالر مالیت کااسلحہ فروخت کرنے کےمعاہدے کو بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ۔ اس ڈیل کے تحت یو اے ای کو F-35 ڈرون جہاز اور دیگر جدید آلات دیے جائیں گے۔ اس معاہدے کی بابت جو بائیڈ ن انتظامیہ نے کانگریس کو بتایا ہے کہ ہم ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہونے والی23ارب ڈالر سے زائد اسلحے کی فروخت کے معاہدے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان کا اس معاہدے پر کہنا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ یواے ای کو اسلحے کی مجوزہ فروخت کے معاملات کو آگے بڑھا رہی ہے اور ہم اس سے متعلق تمام تفصیلات پر نظر ثانی کرتے ہوئے اماراتی حکام کے ساتھ ان ہتھیاروں کے استعمال پر بھی مشاورت کر رہے ہیں۔امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ اس مجوزہ اسلحہ فروخت پر متحدہ عرب امارات کے ساتھ آگے بڑھے گی تاہم اس حوالے سے تفصیلات پر نظرثانی کا عمل اور اماراتی حکام سے مشاورت بھی جاری ہے۔

تازہ ترین