• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور( وقائع نگار) محکمہ خوراک نے گرانفروشی پر 27 قصاب اور شیر فروش گرفتار کرلئے راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر کی نگرانی میں اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر تسبیح اللہ نے فقیر آباد ‘ باڑہ روڈ ‘ یونیورسٹی روڈ اور کارخانوں مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کے معیار کو چیک کیا اور نرخوں بارے آگاہی حاصل کی ۔ سرکاری نرخنامے سے تجاوز کرنے پر 27 قصابوں اور شیر فروشوں کو گرفتار کرلیا جن کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مراسلے جمع کردیئے ۔ راشننگ کنٹرولر پشاور آفتاب عمر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گرانفروشی کسی صوررت قبول نہیں جبکہ رمضان المبارک میں گرانفروشی کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ اشیائے خوردونوش سے وابستہ تاجر مقررہ نرخوں پر شہریوں کو اشیائے خوردونوش کی فراہمی کو یقینی بنائیں بصورت دیگر ان کے دکانوں کو سیل کرنے سمیت مرتکب افراد کو جیل بھیجا جائے گا ۔
پشاور سے مزید