• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زمبابوے سے ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی پلیئرز کی تیاری جاری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) زمبابوے کے خلاف ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لئے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ جاری ہے۔ ٹیسٹ ٹیم کوبھی کوویڈ 19 ویکسین لگا دی گئی ہے۔ جمعرات کو ٹیسٹ ٹیم نے ایک دن آرام کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کی اور سیناریو میچ ٹریننگ سے قبل اسکواڈ کے ارکان نے فزیکل ٹریننگ میں حصہ لیا۔ فیلڈنگ پریکٹس بھی کی سیناریو میچ میں بولروں اور بیٹسمینوں کو کوچز کی جانب سے مختلف اہداف دئیے گئے ۔اوپنر عمران بٹ اور عابد علی کو نئی گیند کے ساتھ خصوصی ٹریننگ کروائی گئی ۔ فاسٹ بولروں کو 15 اوورز میں دو سے تین وکٹیں حاصل کرنے کا ہدف دیا گیا۔

تازہ ترین