• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا بجٹ مینجمنٹ نظام میں اصلاحات کو فروغ دینے کا منصوبہ

بیجنگ (شِنہوا) چین کی کابینہ ، ریاستی کونسل نے ملکی بجٹ کے انتظامی نظام میں اصلاحات کو فروغ دینے کے سلسلے میں ایک رہنما اصول جاری کیا ہے۔ اس میں نظام کو بہتر بنانے کے لئے چھ شعبوں کا احاطہ کرنے والے اقدامات کی وضاحت کی گئی ہے جن میں بجٹ محصولات کی ہم آہنگی کو مستحکم کرنا ، بجٹ کے اخراجات کو معیار کے مطابق بنانا اور بجٹ پر عمل درآمد اور کارکردگی کا انتظام بڑھانا شامل ہے۔ رہنما اصول کے مطابق ملک اپنے مالی استحکام کو یقینی بناتے ہوئے خطرات سے بچاؤ اور اس پر قابو پانے میں بھی تیزی لائے گا ، اس کے ساتھ ہی مقامی حکومتوں کے لئے مناسب انداز میں اور قانون کے مطابق قرضوں میں اضافے کے طریقہ کار کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔ مالی شفافیت کو بہتر بنانے اور بجٹ انتظام میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے بہتر استعمال کے لئے بھی کوششیں کی جائیں گی۔ اس دستاویز کے مطابق مرکزی اور مقامی حکومتوں کے مالی نظام منسلک ہوں گے جبکہ مختلف محکموں کے مابین بجٹ سے متعلق معلومات شریک کی جائیں گی۔
تازہ ترین