• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکومت اور اپوزیشن ذاتی مفادات کیلئے سیاست کررہے ہیں، ضیاء عباس

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سنیئر سیاست داں اور مسلم لیگ کے سابق سکریٹری جنرل سید ضیاء عباس نے کہا ہے کہ حکومت اور اپوزیشن دونوں عوامی مسائل کے حل کے بجائے ذاتی مفادات اور فائدے کے لئے سیاست کررہے ہیں، سینیٹ انتخابات کے بعد پی ڈی ایم کا جس انداز میں شیرازہ بکھر گیا ہے اس میں ذاتی مفادات کی سیاست نمایاں تھی، سلیکٹر اور سلیکٹیڈکا نعرہ لگانے والے خود سلیکٹیڈ ہوگئے،انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کامیابی کے لئے عوامی مسائل کی سیاست کرنا ہوگی۔

تازہ ترین