• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر ہزار خان: نرسنگ اکیڈمی کی آڑ میں طالبات سے زیادتی کا انکشاف

میر ہزار خان (نامہ نگار) میر ہزار خان کے نواحی علاقے ہیڈ بکائنی میں نرسنگ اکیڈمی کی آڑ میں طالبات سے زیادتی کا انکشاف،ایک طالبہ کو برہنہ ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرکے کئی بار زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ نرسنگ اکیڈمی میں میٹرک پاس طالبات کو لیڈی ڈاکٹر بنانے کا جھانسہ دیکر لایا جاتا تھا۔ گزشتہ روز پیرا میڈیکل کالج میں نرسنگ کا کورس پڑھنے والی طالبہ نمرہ اشرف نے اپنے والد محمد اشرف کے ہمراہ پولیس کو بیان دیا کہ اسے کالج پرنسپل اکرام اللہ نے اپنے آفس بلوایا اور کہا کہ آپ کا نرسنگ کا داخلہ نہیں جاسکتا، غیرحاضری پر چالیس ہزار کا جرمانہ ادا کرنا پڑیگا، پرنسپل ودیگر افراد مجھے کورٹ کے ذریعے جرمانہ معافی کیلئے عدالت لے گئے جہاں سادہ کاغذات پر انگوٹھے لگوانے کے بعد پرنسپل اکرام مجھے ایک مکان میں لے گیا اور میرے ساتھ زبردستی زیادتی کی اور برہنہ ویڈیو بھی بنالی۔ مجھے دھمکی دی کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو وائرل کر دونگا۔ بعدازاں پرنسپل اکرام اپنے پارٹنر بابر کے ساتھ ملکر آئے روز میرے ساتھ زیادتی کرتے رہے۔

تازہ ترین