• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑملازمت سے برطرف

کوئٹہ ( اسٹاف رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس بلوچستان نے ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑ کو سروس سے برطرف کر دیا ہے ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑ پر الزام تھا کہ اس نے دو نا ن کسٹم پید گاڑیاں اسمگل کرنے کی کو شش کی تو2018ءمیں کے پی کے پولیس نے انہیں گرفتار کرلیا اس کے خلاف فوجداری مقدمہ درج کیا گیا تھا جو اب بھی عدالت میں زیر سماعت ہے ڈی ایس پی لیگل اشرف علی کاکڑ کے خلاف انکوائری کرائی گئی جس میں وہ گنہگار پایا گیا آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے انکوئری رپورٹ کی روشنی میں ڈی ایس پی کو سنا اور دفاع کا موقعہ دیاتاہم وہ اپنے دفاع میں ناکام رہے ۔
تازہ ترین