• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کے معروف اداکار منیب بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ شادی کے لیے اُنہیں اُن کی اہلیہ معروف اداکارہ ایمن خان کی جانب سے پرپوز کیا گیا تھا۔

پاکستان کی معروف اداکار جوڑی منیب بٹ اور ایمن خان کی شادی کو 3 سال گزر گئے ہیں، ان دونوں فنکاروں کی شادی کئی ہفتوں تک چلنے والی مہنگی ترین شادیوں میں سے ایک تھی جس نے سوشل میڈیا سمیت خبروں میں بھی خوب جگہ بنائی تھی۔

حال ہی میں منیب بٹ کی جانب سے ایک انٹرویو دیا گیا ہے جس میں انہوں نے اپنی اور ایمن خان کی پسند کی شادی سے متعلق بات کی ہے۔


منیب بٹ سے ڈیجیٹل شو کی میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ ’شادی کے لیے پہلے پرپوز کس نے کیا تھا، آپ نے یا پھر ایمن خان نے؟‘

منیب بٹ نے اپنے جواب میں کہا کہ ’آج تک یہ بات ایمن خان نے کبھی مانی نہیں ہے مگر شادی کے لیے پہلے پرپوز ایمن خان کی جانب سے کیا گیا تھا۔‘

منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ایمن خان اکثر ٹاک شوز میں کہہ دیتی ہیں کہ ’اُنہوں نے پرپوز نہیں کیا تھا بس وہ ایک مذاق تھا مگر اصل حقیقت یہ ہے کہ ایمن خان نے ہی شادی کے لیے پہلے کہا تھا۔‘

واضح رہے کہ 22 سالہ ایمن خان اور 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018ء میں ہوئی تھی اور اِن دونوں فنکاروں کی ایک بیٹی بھی ہے۔

تازہ ترین