• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور نے ارجن کپور کے ساتھ بچپن کی یادگار تصویر شیئر کردی

بالی ووڈ کے فلمی خاندان سے تعلق رکھنے والی اداکارہ سونم کپور نے جمعہ کو اپنے بچپن کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں وہ اپنے کزن اداکار ارجن کپور کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

یہ تصویر دونوں کی اس عمر کی ہے جس میں بچے گھٹنوں پر چلتے ہیں۔

اپنی انسٹا گرام اسٹوریز پر یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بالی ووڈ کے ماضی کی کئی ہٹ فلموں کے ہیرو اداکار انیل کپور کی بیٹی سونم کپور نے کہا کہ ارجن کپور میری محبتیں آپ کے لیے ہیں، میں آپ کی کمی محسوس کررہی ہوں۔


یاد رہے کہ اداکارہ سونم کپور اپنے شوہر آنند آہوجا کے ساتھ لندن میں رہائش پذیر ہیں جبکہ ان کا خاندان ممبئی میں موجود ہے، اور وہ اکثر اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ بنائی گئی پرانی تصاویر شیئر کرتی ہیں اور کہتی ہیں کہ وہ ان کو کس قدر مس کرتی ہیں۔ 

تازہ ترین