• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سونم کپور نے فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن سے وابستگی کی وجہ بتادی

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونم کپور نے سوشل میڈیا پر فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن سے اپنی وابستگی کی وجہ ورثے کا بہتر مستقبل قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن سے وابستگی اس بات کا عہد ہے کہ میں اپنے ورثہ کے مستقبل کو دیکھنا چاہتی ہوں اور سراہےجانے اور محبت کیے جانےکے لیے اس ورثے کو محفوظ رکھنا چاہتی ہوں۔

اداکارہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک ویڈیو اور ساتھ ہی فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے کام کے بارے میں کچھ تفصیلات بھی شئیرکی ہیں ۔


ویڈیو میں اداکارہ فلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن کے بانی شیوندر سنگھ دنگر پور اور ان کی ٹیم کی بھارتی فلم انڈسٹری بالی ووڈ کے لیے خدمات کی تعریف کرتے ہوئے نظر آرہی ہیں ۔

سونم نے ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ  ’اداکاری کے شعبے سے تعلق رکھنے والے خاندان کی دوسری نسل ہونے کے  ناطے سے میں اپنے ساتھیوں اور رشتہ داروں کو ہر فلم کے لیےان کی پوری محنت سے کام کرتے دیکھ کر بڑی ہوئی ہوں۔‘

انہوں نے مزید لکھا کہ ’میں چاہتی ہوں کہ آنے والی نسل صرف ان کے جذبے کو نہ دیکھے ، بلکہ دیکھیں کہ کیا ہےجو اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ انہوں نے فلموں کو اپنا دل دیا ہےـ‘

تازہ ترین