• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اسپتال سے گھر منتقل، طبیعت میں بہتری

انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ سارہ خان نے مداحوں کو بتایا ہے کہ وہ اسپتال سے واپس گھرآگئی ہیں اور پہلے سے بہترمحسوس کررہی ہیں۔گزشتہ روز اداکارہ کے شوہر فلک شبیرنے انسٹا اسٹوریز میں سارہ کی تصویر شیئرکی تھی جس میں وہ اسپتال کے بسترپر تھیں، فلک نے بتایا تھا کہ سارہ کی طبیعت ٹھیک نہیں ، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ سارہ کو کیا مسئلہ درپیش ہے۔میڈیا اطلاعات کے مطابق سارہ کے منیجر کا کہنا ہے کہ انہیں ٹائیفائیڈ ہوا ہے۔مداحوں کو اپنی صحت سے متعلق بتانے والی سارہ نے انسٹااسٹوریزمیں مختصرویڈیو کلپ شیئرکرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ” رمضان مبارک، کراچی 2021”۔ فلک شبیراور سارہ کی جانب سے حالیہ دنوں میں سوشل میڈیا پر ترکی میں جانے والی سیر وتفریح کی تصاویر شیئرکی جاتی رہی ہیں۔ سارہ خان اور گلوکار فلک شبیرکے اچانک شادی کرنے سے دونوں کے مداحوں کو خاصی حیرت ہوئی تھی، 14جولائی 2020 کو منگنی کے اعلان کے بعد اگلے ہی روز شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا اور دونوں نے 17 جولائی کو کراچی میں زندگی کے نئے سفر کاآغاز کیا تھا۔

تازہ ترین