کراچی(اسٹاف رپورٹر) جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز میں 1-3 سے جیت کی بدولت عالمی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد 262 ہوگئی ہے۔ رینکنگ میں چوتھے نمبر پر موجود پاکستان اور پہلے نمبر پر موجود انگلینڈ میں اب صرف 10 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے۔