• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) معین خان اکیڈمی میں شیڈول تربیتی کیمپ میں شرکت کے لیے 26 خواتین کرکٹرز ہفتے کو کراچی پہنچیں گی، جہاں سات روزہ قرنطینہ کے بعد 24 اپریل سے ٹریننگ کا آغاز کر یں گی۔کیمپ کے تمام شرکاء کو بائیو سیکور ببل میں داخلے کے لیے دو منفی ٹیسٹ درکار ہوں گے ۔ پہلا کوویڈ 19 ٹیسٹ ان کی اپنی رہائشگاہ جبکہ دوسرا 17 اپریل کو ان کی کراچی پر آمد کیا جائے گا۔ طلب کردہ کھلاڑیوں میں ایمن انور، عالیہ ریاض ،انعم امین، عائشہ نسیم، عائشہ ظفر، ناہیدہ بی بی، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا ءخان، ارم جاوید، جویریہ ودود، جویریہ رؤف، کائنات امتیاز، کائنات حفیظ، ماہم طارق، منیبہ علی،نجیہہ علوی، ندا راشد، عمیمہ سہیل، رامین شمیم، صباء نذیر، سعدیہ اقبال، سدرا امین، سدرا نواز، سیدہ عروب شاہ، نشرہ سندھو اور نتالیہ پرویز شامل ہیں۔

تازہ ترین