• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شارع فیصل کار ساز فلائی اوور پر تیزرفتار کارکی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 50سالہ غلام حیدرولد نصیر محمد جاں بحق ہو گیا۔بلوچ کالونی کےعلاقے محمودآباد نمبر6سٹی اسکول کے قریب تیزرفتار گاڑی نے سڑک عبور کرنےوالے 55سالہ راہگیرکو کچل دیا ،متوفی کی شناخت عبدالرشید کے نام سے کی گئی دوسری جانب جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کیماڑی گیٹ نمبر15پرٹریفک حادثے میں زخمی ہونے والے دوسرے نوجوان نے بھی سول اسپتال میں دوران علاج دم توڑ دیا ،بعدازاں دونوں متوفین 30سالہ سمیر شاہ اور22 سالہ احمدشاہ کی لاشیں ورثاء تدفین کیلئےآبائی علاقے مانسہرہ لیکر روانہ ہوگئے ۔

تازہ ترین