• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

احساس ریڑھی پروگرام تمام صوبوں میں شروع کیاجائیگا، شہباز گل

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ،خصوصی رپورٹ) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائےسیاسی امور ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ اشرافیہ اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کا سب سے زیادہ نقصان کیا، سندھ میں 14سال سے ایک خاندان کی لوٹ مار عروج پر ہے، عوام کو صحت، تعلیم اور پانی جیسی سہولیات میسر نہیں، وزیراعظم عمران خان کے دورہ سندھ سے وہاں کے عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں مددملےگی۔ جمعہ کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 11 میںشہباز گل نے ایڈمنسٹریٹر میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد سیدہ شفق ہاشمی کے ہمراہ احساس ریڑھی پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج اسلام آباد میں پائلٹ پراجیکٹ پر کام شروع ہو گیا ، صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا سمیت دیگر علاقوں تک اس کا دائرہ کار بڑھایا جائے گا، وزیراعظم نے جو وعدے کئے تھے آج ایک ایک کرکے پورے ہو رہے ہیں، 50 لاکھ گھروں پر کام شروع ہو چکا ہے، ایک ایک کرکے حکومت کے پراجیکٹ مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ سندھ کے دوران وہاں کے عوام کے ریلیف کیلئے اقدامات کا اعلان کیا، وفاق کا پیکیج سندھ حکومت کے ہاتھ میں نہیں دیں گے،اب کمیشن سے لندن میں فلیٹ نہیں بنیں گے۔اس موقع پر25 ماڈل ریڑھیاں دکانداروں کے حوالے کی گئیں۔
تازہ ترین