• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایس او پیز کی خلاف ورزی، گرانفروشی ، مزید 22تجارتی مراکز سر بمہر

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ کو شہر کے مختلف علا قوں میں چیکنگ کے دوران کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی اور گراں فروشی کے مرتکب 37 افراد کو گرفتار کر لیا۔18 دکانیں اور ،4ریسٹورنٹس سیل کر دیئے گئے جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد سے مجموعی طور پر چار لاکھ 63 ہزار 200 روپے جرمانہ وصول کیا گیا ، ضلعی مجسٹر یٹس نے 2242مقامات پر چیکنگ کی ۔ اسسٹنٹ کمشنرز نے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔
تازہ ترین