• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ بھر میں صورتحال مجموعی طور پرپرامن رہی ،راجہ بشارت

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے جمعہ کے روز امن عامہ کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک بیان میں کہا ہے کہ آج صوبہ بھر میں امن عامہ کی صورتحال مجموعی طور پر پرامن رہی اور کسی بھی جگہ کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی۔ انہوں نے کہا کہ جمعۃ المبارک کے اجتماعات نہایت خوش اسلوبی سے اختتام پذیر ہوئے اورمسلم امہ کو پر امن ماحول میں رمضان المبارک کے پہلے جمعۃ المبارک میں عبادت کی سعادت نصیب ہوئی۔
تازہ ترین