• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون سمیت چار ملزمان گرفتار، منشیات اور دیگر اشیاء برآمد، مقدمات درج

ملتان (سٹاف رپورٹر) خاتون سمیت چار افراد کو گرفتار کر کے منشیات، ایل سی ڈی،موبائلز سمیت قماربازی میں استعمال ہونےوالے آلات برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے۔تفصیل کےمطابق قطب پور پولیس نےالمصطفی روڑ محلہ صدیق آباد سے بدنامہ زمانہ منشیات فروش اکرم عرف اچھو کو گرفتار کرکے قبضے سے پانچ کلو سے زائد چرس برآمد کرلی گئی،اسی تھانہ نے کوکٹ میچ پر جواکروانے کےالزام میں دوملزمان افضل اور تسلیم کو گرفتار کرکے قبضے سے ایل سی ڈی،متعدد موبائلز سمیت دیگر آلات برآمد کرلئے لوہاری گیٹ پولیس نے ملزمہ آفرین زوجہ امتیاز کو قابو کر کے ایک کلو سے زائد چرس برآمد کر لی،گرفتار ملزمان کےخلاف پولیس نے مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔
تازہ ترین