• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھانوں سے ہٹائے جانیوالے انٹیلی جنس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کا حکم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ایڈیشنل آئی جی کراچی نے کراچی کے تھانوں سے ہٹائے جانے والے انٹیلی جنس افسران و اہلکاروں کی اسکروٹنی کے احکامات جاری کئے ہیں،اس سلسلے میں ایڈیشنل آئی جی کراچی غلام نبی میمن نے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو احکامات جاری کئے ہیں،کراچی پولیس چیف کے مطابق انٹیلی جنس افسران اور اہلکار تھانے کی خفیہ آنکھ ہوتے ہیں،ان کا کام جرائم پیشہ عناصر اور منظم جرائم کی رپورٹ تیار کرنا ہوتا ہے،انٹیلی جنس افسر کی اطلاع پر تھانہ ملزمان کے خلاف کارروائی کرتا ہے، غلام نبی میمن کے مطابق اگر انٹیلی جنس افسر یا اہلکار جرائم پیشہ عناصر سے مل جائے تو کیسے کام ہوگا؟ انہوں نے کہا کہ مختلف شکایات پر تمام تھانوں کے انٹیلی جنس عملے کو ہٹایا تھا،اب ڈی آئی جیز کو اسکروٹنی کرنے کو کہا ہے،انہوں نے ڈی آئی جیز کو کہا کہ اچھے افسران اور اہلکاروں کو سامنے لایا جائے،دوبارہ سے تمام تھانوں میں انٹیلی جنس عملہ تعینات کریں گے ،انکا کہنا تھا کہ منظم جرائم چلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

تازہ ترین