• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سحر و افطار اور نماز تراویح میں لوڈ شیڈنگ ظلم ہے، حافظ نعیم

کراچی (اسٹاف رپوٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں سحر وافطار اور نماز تراویح کے دوران بھی لو ڈ شیڈنگ شہریوں کے ساتھ سراسر زیادتی اورظلم ہے، کے الیکٹرک کو مسلسل ریلیف فراہم کی جارہی ہے لیکن اس کے باوجود کے الیکٹرک نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے،وفاقی حکومت نے رمضان المبارک سے قبل اعلان کیا تھا کہ رمضان المبارک میں لوڈ شیڈنگ ختم کردی جائے گی لیکن عملاً صورتحال یہ ہے کہ لوڈ شیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی 6گھنٹے جب کہ دیگر علاقوں میں 10سے 12گھنٹے کی طویل لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،سحر و افطار،نماز تراویح کے دوران بھی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ شدید گرمی میں طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ اہل کراچی پر ظلم اور کے الیکٹرک کی نا اہلی و ناقص کارکردگی کا ثبوت ہے۔

تازہ ترین