• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹ میچ میں جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عائشہ منزل کے قریب کرکٹ میچ میں جھگڑے کے دوران ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا،تفصیلات کے مطابق عائشہ منزل کے قریب کرکٹ میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے درمیان آؤٹ دینے کے تنازعہ پر تلخ کلامی ہوئی،اس دوران ایک لڑکا موٹر سائیکل پر آیا اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق مزکورہ افراد کے درمیان ٹی وی کیبل پر بھی جھگڑا چل رہا ہے اور کرکٹ میچ کے دوران انہی افراد کے درمیان جھگڑ ا ہوا ، اس حوالے سے تفتیش کی جارہی ہے ۔

تازہ ترین