• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

NFC ایوارڈ کے تحت صوبوں کو فنڈز منتقلی بڑا مالی چیلنج قرار

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) وفاقی حکومت نے ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت قابل تقسیم محاصل سے صوبوں کو ستاون اعشاریہ پانچ فیصد فنڈز کی منتقلی بڑا مالی چیلنج قرار دیدیا۔

وفاقی حکومت نے صوبوں سے محصولات میں اضافے اور اخراجات میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے مطلوبہ سطح کے مطابق سرپلس بجٹ بھی مانگ لیا،وفاقی حکومت نے اٹھارویں آئینی ترمیم اور ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبوں کو قابل تقسیم محاصل سے فنڈز منتقلی بڑا مالی چیلنج قرار دیدیا۔

وزارت خزانہ کی دستاویز کے مطابق صوبوں کو قابل تقسیم محاصل سے ستاون اعشاریہ پانچ فیصد فنڈز منتقل کرنا ہوتے ہیں جبکہ مجموعی وفاقی محصولات کا انسٹھ اعشاریہ سات فیصد صوبوں کو چلا جاتا ہے۔

دستاویز کے مطابق صوبوں کو مطلوبہ سطح کے مطابق سرپلس بجٹ دینا ہوگا،صوبوں کو اپنے محصولات میں اضافہ اور اخراجات کم کرنا ہوں گے،ساتویں این ایف سی ایوارڈ کے تحت بیاسی فیصد آبادی دس اعشاریہ تین فیصد غربت اور پسماندگی پانچ فیصد ریونیو کولیکشن و جنریشن جبکہ دو اعشاریہ سات فیصد قابل تقسیم محاصل رقبے کے لحاظ سے آبادی کی بنیاد پر صوبوں کو منتقل ہوتے ہیں۔

قابل تقسیم محاصل میں سے اکیاون اعشاریہ سات چار فیصد پنجاب چوبیس اعشاریہ پانچ پانچ فیصد سندھ،خیبر پختون خواہ چودہ اعشاریہ چھ دو اور بلوچستان کو نو اعشاریہ صفر نو فیصد فنڈز دینا ہوتے ہیں۔

تازہ ترین