• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زبان سے 1 منٹ میں 57 پنکھے روکنے کا انوکھا ریکارڈ


بھارتی شہری نے زبان کی مدد سے 1 منٹ میں 57 چلتے پنکھے روک کر انوکھا ریکارڈ قائم کردیا۔

بھارتی اسٹنٹ مین کرانتی کمار پنیکرا، جو "ڈرل مین" کے نام سے مشہور ہیں، نے ایک منفرد عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ انہوں نے اپنی زبان سے ایک منٹ میں 57 الیکٹرک پنکھے روک کر گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

یہ حیران کن کارنامہ انہوں نے اٹلی میں ایک شو کے دوران انجام دیا۔ 

 کرانتی کمار کے دیگر منفرد ریکارڈز میں ناک میں سب سے زیادہ کیل ٹھونسنا اور تلوار نگل کر وزنی گاڑی کھینچنا شامل ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید