• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارچ2021ء، سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک کیلئے پاکستانی برآمدات میں کمی ریکارڈ

اسلام آباد ( نامہ نگار) مارچ میں سالانہ بنیادوں پر کئی ممالک کیلئے پاکستان کی برآمدات میں کمی رکارڈ کی گئی،گزشتہ ماہ کینیا کیلئے برآمدات اکیس فیصد،سعودی عرب انیس اور متحدہ عرب امارات کیلئے دس فیصد، ، قطر کیلئے برآمدات میں 2 فیصد کمی ہوئی، سرکاری دستاویز کے مطابق مارچ میں کینیا کیلئے برآمدات 21 فیصد کمی کے بعد دو کروڑ 41 لاکھ 60 ہزار ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2020 میں برآمدات کاحجم 3 کروڑ 4 لاکھ ڈالر تھا،گزشتہ ماہ سعودی عرب کیلئے برآمدات میں 19 فیصد کمی رکارڈ کی گئی اور برآمدات 4 کروڑ 33 لاکھ 20 ہزار ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2020 میں برآمدات 5 کروڑ 36 لاکھ ڈالر تھیں ، اسی طرح مارچ میں یو اے ای کیلئے برآمدات 10 فیصد کمی کے بعد 9 کروڑ 34 لاکھ 40 ہزار ڈالر رہیں جو مارچ 2020 میں 10 کروڑ 40 لاکھ ڈالر تھیں،دستاویز کے مطابق گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کیلئے برآمدات 4 فیصد کمی کیساتھ 6 کروڑ 59 لاکھ 80 ہزار ڈالر رہیں جبکہ مارچ 2020 میں برآمدات 6 کروڑ 87 لاکھ 40 ہزار ڈالر تھیں،مارچ میں قطر کیلئے برآمدات 2 فیصد کمی کے بعد ایک کروڑ 45 لاکھ 70 ہزار ڈالر رہیں جومارچ 2020 میں ایک کروڑ 48 لاکھ 10 ہزار ڈالر تھیں،دستاویز کے مطابق مارچ میں سالانہ بنیادوں پر چین کیلئے برآمدات میں 104 فیصد، برطانیہ 36 فیصد،نیدر لینڈ 36 فیصد،امریکہ26 اور جرمنی کیلئے برآمدات میں 23 فیصد اضافہ رکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین