• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلسیمیا پریوینشن پروگرام ملازمین 6 ماہ سے تنخواہوں سے محروم

ملتان، مظفر گڑھ(سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ) حکومت صحت پنجاب کے تھیلسیمیا کی روک تھام کے لئے قائم شدہ " پنجاب تھیلسیمیا پریوینشن پروگرام " میں کام کرنے والے سینکڑوں ملازمین گزشتہ 6 ماہ سے زائد عرصہ گزر نے کے با وجود تنخواہوں سے محروم چلے آرہے ہیں ،جس پر ملازمین نے احتجاج کیا ہے ،اس حوالے سے ملازمین نے اپنے مطالبات سوشل میڈیا پر بھی وائرل کئے ہیں،جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ملازمین فاقہ کشی کا شکار ہیں، فیسوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے بچوں کو سکولوں سے نام خارج کر دیا گیا،ملازمین کا کہنا ہے کہ مذکورہ پروجیکٹ میں 13 سال سے کام کرنے والےملازمین اب تک کنٹریکٹ پر کام کر رہے ہیں۔
تازہ ترین