• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں شہریوں کا لاکھوں روپے کا نقصان

ملتان (سٹاف رپورٹر) شہر اور اس کے گردونواح میں ڈکیتی و چوری کی مختلف وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کی نقدی ، موٹرسائیکلیں ودیگر سامان سے محروم ہوگئے۔ پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔تفصیل کےمطابق تھانہ ممتازآبادکےعلاقے بہاولپور بائی پاس ارشاد سے دوڈاکو اسلحہ نقدی19ہزار وموبائل چھین کر فرار ہو گئے، تھانہ بی زیڈ کےعلاقے خضرحیات سے تین ڈاکو گن پوائنٹ کےزورپر موٹرسائیکل سمیت نقدی و موبائل چھین کر لےگئے، تھانہ چہلیک کےعلاقے نشتر روڑ منتظر ،تھانہ قطب پورکےعلاقے ناگ شاہ محمد رفیق ،تھانہ شاہ شمس کےعلاقے مرزا انور ، تھانہ شاہ رکن عالم کےعلاقے سبزی منڈی بشیر احمد کی موٹرسائیکلیں جبکہ تھانہ صدر کےعلاقے جمشید اقبال کےگھر سے نقدی5لاکھ 60ہزار چوری ہوگئے۔
تازہ ترین